بڑی عید کا بڑا تحفہ ، حکومت نے پیٹرول کتنا مہنگا کر دیا؟غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے عید الاضحی سے ایک روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3

روپے 86 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 103 روپے 97 پیسے ہو گی۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 106 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے 97 فی لیٹر پیسے اضافے سے 65 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافے سے 62 روپے 86 پیسے کردی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باعث کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں