مشکل وقت میں بڑا ریلیف، پاکستان پر ڈالروں کی بارش ، کتنے کروڑ ڈالرز دینے کی منظوری دیدی گئی؟

اسلام آباد(پی این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق قرض غریبوں کے تحفظ، صحت کی سہولتوں میں توسیع اور کوروناصورتحال کے دوران روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ہوگا۔صدر ایشیائی ترقیاتی بینک مساسوگا

اساکاوا کا کہنا تھا کہ مشکل صورتحال میں پاکستان کی مکمل مدد کا عزم رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں جس کے تحت اے ڈی بی 30 کروڑ ڈالر قرض اور 50 لاکھ ڈالر امداد کی صورت میں دے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ میں بھی ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 20 لاکھ ڈالر کی امداد کی منظور دی تھی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close