حکومت نے صرف آٹھ دنوں میں کتنے ارب روپے کا قرض لے لیا؟ سٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

کراچی(پی این آئی) حکومت نے صرف آٹھ دنوں میں کتنے ارب روپے کا قرض لے لیا؟سٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری۔۔۔ حکومت نے یکم مئی سے 8 مئی 2020 تک بجٹ سپورٹ کی مد میں 85 ارب روپے قرض لیا۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے بجٹ سپورٹ کی مد میں اسٹیٹ بینک سے 64 ارب روپے اور کمرشل بینکوں سے 23 ارب روپے قرض لیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال 8 مئی تک کمرشل بینکوں سے 1761 ارب روپے قرض لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close