کورونا وائرس، پاکستان کو کتنے ہزار ملین ڈالرز کی بیرونی امداد ملی ہے؟آئی ایم ایف نے تفصیلات جاری کر دیں

جنیوا(پی این آئی)آئی ایم ایف نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مختلف ممالک کو جاری کی گئی امداد کی تفصیلات اور اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن کو دیکھ کر پتہ چلا ہے کہ پاکستان کو نائیجیریا کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ امداد ملی ہے۔ آئی ایم ایف کے اعدادوشمار کے مطابق نائیجیریا کو 3,400 ملین ڈالرز امداد دی

گئی ہے جبکہ پاکستان کو 1,386ملین ڈالرز امداد جاری کی گئی ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق رکن ممالک کو وڈ انیس کے معاشی اثرات سے بچانے کیلئے ایگزیکٹو بورڈ نے ریپڈ کریڈٹ فیسیلٹی اور ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کی تحت فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیائی ممالک کو کل 3,331.5 ملین امریکی ڈالرز دیئے گئے ہیں جن میں سے افغانستان کو 220ملین ڈالرز جبوتی کو 31.8, جارجیا کو تین سو پچھتر اعشاریہ 60 کرغیز کو 29.6,موریطانیہ کو130 ، تاجکستان کو 189.50 ، پاکستان کومذکورہ ممالک میں سب سے زیادہ 1,386، تاجکستان کو 189.50 اور ، تیونس کو745 ملین ڈالرز کی امداد دی گئی ہے۔ادھر ڈی ڈبلیو کے مطابق پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر دی جانے والی امداد کا مقصد نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا میں پاکستانی معیشت کو سہارا دینا ہے۔ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے ملکی اقتصادیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس تناظر میں وزیرا عظم عمران خان نے عالمی رہنماؤں سے اپیل بھی کی تھی کہ وہ غریب ممالک کا قرضہ معاف کریں یا انہیں ری شیڈول کر دیا جائے۔جمعرات کی رات عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ‘ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ‘ (آر ایف آئی) پروگرام کے تحت پاکستان کے لیے 1.386 بلین ڈالر کاہنگامی امدادی قرضہ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ آئی ایم ایف کی طرف سے جمعے کو جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق اس رقم سے پاکستان کو مدد ملے گی کہ وہ کورونا بحران میں اپنی لازمی ادائیگیوں میں توازن پیدا کر سکے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ اس صورتحال میں آئی ایم ایف پاکستانی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں