آئی ایم ایف نے شرائط مزید سخت کریں نئے ٹیکس لگائیں، قوم پر 800 ارب کے ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیں

کراچی(پی این آئی)آئی ایم ایف نے شرائط مزید سخت کریں ،نئے ٹیکس لگائیں، قوم پر 800 ارب کے ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیں۔پاکستان بزنس کونسل نے آئی ایم ایف کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکسوں کے ہدف میں 34 فیصد اضافہ اور 800 ارب روپے ٹیکس وصولیاں بڑھانے کی شرط کو کورونا سے متاثرہ پاکستانی

معیشت کے لیے اضافی بوجھ قرار دے دیا۔پاکستان بزنس کونسل کا آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ زوم سیشن ہوا جس میں آئی ایم ایف حکام نے آئندہ مالی سال کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا، آئی ایم ایف حکام نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس وصولیاں 34 فیصد مزید بڑھانا ہوگی، ٹیکس وصولی میں 800 ارب روپے کا اضافہ کرنا ہوگا، شرح سود 11 فیصد پر لانا ہوگی اسی طرح افراط زر کی شرح بھی 8 فیصد تک رکھنے کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں