ایمرجنسی امداد پروگرام کے تحت ایشائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 30 کروڑ 50لاکھ ڈالر فراہم کرے گا

اسلام آباد(پی این آئی)ایمرجنسی امداد پروگرام کے تحت ایشائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا،ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ایمرجنسی امداد پروگرام کے تحت 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں

ڈپٹی چیئر مین منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت کنسپٹ کلیئرنس کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بھی اجلاس میں شریک ہوئیں اجلاس میں کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ساڑھے 30کروڑ ڈالر کی ایمر جنسی امداد کی منظو ری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق 20 کروڑ ڈالر غریب طبقات کے تحفظ اور ساڑھے 10 کروڑ ڈالر ایمرجنسی اقدامات کی تیاری کیلئے فراہم کئے جائیں گے ۔اعلامیے کے مطابق رقم حفاظتی لباس اور آلات کی فراہمی اور میڈیکل عملے کی تربیت سمیت صحت کے دیگر منصوبوں پر خرچ ہو سکے گی۔………پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close