واشنگٹن(پی این آئی) ماہرین نے سب سے پہلے کورونا وائرس کی علامات میں تیز بخار، خشک کھانسی اور سانس لینے میں دشواری پیش آنے کے حوالے سے بتایا تھا۔بعد ازاں سائنسدانوں کی جانب سے کورونا وائرس کی علامات پر مزید تحقیق کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی سونگھنے
اور چکھنے کی صلاحیت متاثر ہونے کے ساتھ پٹھوں میں تکلیف بھی ہوتی ہے۔لیکن اب کورونا وائرس کی ایک اور نئی علامت سامنے آئی ہے جس کا تعلق جِلد سے ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ شخص میں پاؤں کی انگلیوں میں انفیکشن یا پاؤں کی انگلیاں نیلی ہونے کی علامت بھی ظاہر ہوئی ہے۔حال ہی میں امریکی ریاست لاس اینجلس میں ایک خاتوں پاؤں کی انگلیاں نیلی ہونے کے بعد اسپتال پہنچی جہاں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔اب امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی کی جانب سے ایک گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے جس کے مطابق انسان کی جِلد پر مختلف نشانات (جیسے مکڑی یا کسی کیڑے کے کاٹنے سے ہونے والے زخم کی طرح) ہونے کا تعلق بھی کووڈ-19 سے ہے۔جرنل آف امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی میں شائع ہونے والے مطالعے کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کے مریضوں میں جِلد کے عام انفیکشن کی طرح دکھنے والے ریشز ہونے کے بھی امکانات ہو سکتے ہیں۔ماہرین نے لوگوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ اگر کسی بھی شخص کو اس طرح کے جِلد کے انفیکشن کا سامنا ہو تو فوری تشخیص کرائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں