اداکارہ میراکی ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل

البانی(پی این آئی)اداکارہ میراکی ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل ،نیویارک میں پھنسی اداکارہ میرا نے ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ بیرون ملک اس طرح کے حالات میں نہیں بلکہ پاکستان آکر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہیں۔میرا کا کہنا ہے کہ یہاں روزانہ

ہزاروں لوگ مر رہے ہیں، نیویارک قبرستان میں تبدیل ہورہا ہے، میرے پاس رقم ختم ہوچکی ہے، گزارہ مشکل ہوگیا ہے، ہوٹل کے کمرے میں قید ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ ہمایوں سعید اور دیگر فنکاروں کے ساتھ شوٹنگ کیلئے امریکا آئی تھی، تمام ساتھی فنکار واپس جاچکے ہیں میں تنہا امریکا میں پھنس گئی ہوں۔میرا نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے، میری وطن واپسی کے انتظامات کیے جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close