رمضان میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت، وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی ) فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خا ن نے رمضان میں مارکیٹیں کھلی رکنے کا فیصلہ کیا ہے ،آئندہ جمعے کو یوم توبہ منایا جائے گا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی صورتحال اور رمضان المبارک کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں

اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں معروف علمائے کرام کے وفد نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ کے ارکان کے علاوہ علماءکے وفد میں پیر امین الحسنات شاہ، پیر شمس الامین، پیر نقیب الرحمن، مولانا طاہر محمود اشرفی، مولانا حامدالحق حقانی، حافظ غلام محمد سیالوی، مولانا راجا ناصر عباس اوردیگرشریک ہوئے۔کراچی سے ویڈیو لنک کے ذریعے گورنرسندھ عمران اسماعیل، مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی اور مولانا شہنشاہ حسین نقوی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن کی صورتحال میں رمضان المبارک کے دوران مساجد کھولنے اور مذہبی اجتماعات کے انعقاد سے متعلق بات چیت ہوئی۔اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کا پھیلاو روکنے کیساتھ نظام زندگی کو بھی چلانا ہے، علمائے کرام نے وزیراعظم کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے رمضان میں مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ جمعہ بطور یوم توبہ منایا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close