بیجنگ (پی این آئی) چین کے شہر ووہان میں 76روز بعد لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے اور وہاں کے شہری اس طویل طبی قید کے بعد رہائی کی خوشیاں منا رہے ہیں لیکن اسی دوران چین کے ایک اور شہر سے افسوسناک خبر آ گئی ہے جہاں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ اس شہر کا نام سوئی فین ہی
(Suifenhe)ہے جوچین کے روس کے ساتھ ملحق شمالی بارڈر پر واقع شہر ہے۔ اب اس شہر کی انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں بند رہنے کا حکم مدے دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے حکم جاری کیا ہے کہ ایک گھر سے صرف ایک شخص تین دن بعد انتہائی ضروری اشیاءخریدنے کے لیے گھر سے نکل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی شخص گھر سے باہر نہیں نکلے گا۔ اس صوبے میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 25نئے مریض سامنے آئے ہیں جس پر اس شہر کی انتظامیہ نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان مریضوں میں ان لوگوں نے وائرس منتقل کیا جو روس سے چین میں داخل ہوئے۔ چنانچہ سوئی فین ہی بارڈر پر ہونے کی وجہ سے وہاں وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں