ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر عالمی ادارہ صحت نے رد عمل بھی آ گیا

واشنگٹن (پی این آئی ) عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا وائرس کی عالمی وبا کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں۔ اس وقت یکجہتی اور ملکر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے وال سٹریٹ جنرل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر رد عمل دیتے ہوئے

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گیبریوس نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ کرونا کے عالمی بحران کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا بحران کے خلاف قومی اور عالمی سطح پر تمام ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔ اس بحران کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کرنا ہوگا اور اس عالمی وبا کے خلاف مخلصانہ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عالمی لیڈروں بالخصوص چین اور امریکا کوشفافیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور کسی بھی ملک کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ کرونا وباکو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرے۔واضح رہے کہ دوروز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کی طرف داری کرنے اور تعصب برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دھمکی دی تھی وہ ‘ڈبلیو ایچ او’ کو دی جانے والی امداد روک سکتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا عالمی ادارہ صحت کی امداد روکنے پرغور کررہے ہیں مگر اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ عالمی ادارہ صحت کرونا وائرس کے معاملے میں چین کی طرف داری کررہا ہے اور یہ اچھا نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close