کراچی (پی این آئی) ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں اور اب اس نے معیشت کو بھی نگلنا شروع کر دیا ہے جس کے اثرات ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور گرتی ہوئی سٹاک میں دیکھے جا سکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو نا شروع ہو گیاہے ، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 98 پیسے اضافہ دیکھنے میں آ یاہے
جس کے بعد ڈالر کی قیمت 166 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت کو دیکھتے ہوئے سٹیٹ بینک نے مداخلت کی تھی اور اسے استحکام فراہم کیا تھا تاہم اب ایک مرتبہ پھر سے ڈالر مہنگا ہوتا دکھائی دے رہاہے ۔دوسر ی جانب کئی ہفتوں سے سٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار ہے اور بہتری کے راستے پر آنے میں مشکلات کا شکار ہے ، آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 28 ہزار 109 پوائنٹس پر تھی تاہم کچھ دیر میں اس میں کمی ہونا شروع ہو گئی اور اب تک 100 انڈیکس 263 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 27 ہزار 846 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں