بیجنگ(پی این آئی) کورنا وائرس سے متاثر ہونے والے چین کے صوبے ووہان میں آٹھ اپریل کو لاک ڈان ختم کردیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی حکام نے بتایاکہ پانچ روز سے صوبے میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جب کہ صوبہ ہوبے سے صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔ووہان میں لگے
کارمینوفیکچرنگ پلانٹ کو بھی کام کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم ملازمین نے ایک دوسرے سے 2میٹر کا فاصلہ برقرار رکھ رہے ہیں۔کارپلانٹ کو2ماہ کے سخت ترین لاک ڈاون کے بعد کام کی اجازت ملی ہے۔خیال رہے کہ کوروناوائرس چین کے صوبے ووہان سے پھیلنا شروع ہوا تھا اور اس وائرس کے سبب اب تک دنیا بھر میں 18 ہزار 900 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ چار لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ چین میں کورونا وائرس سے 3281 افراد ہلاک ہوئے اور81281 متاثر ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں