بیجنگ (پی این آئی) کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے 14 فیصد افراد دوبارہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان سے ہلاکتوں کا آغاز کرنے والے کرونا وائر س نے پوری دنیا کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ کئی ممالک میں ہلاکتیں بڑھنے کے باعث لاک ڈاوٴن کر دیا گیا ہے۔ جن میں
فرانس ، اٹلی، چین شامل ہیں ۔چین کی جانب سے کرونا وائر س کے تمام مریضوں کی صحت یابی کا دعویٰ کیا جا رہا تھا ۔ تاہم اب ”ساوٴتھ چین مارننگ پوسٹ “ نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر صحت یاب ہو کر گھر جانے والے افراد میں سے 14 فیصد دوبارہ مہلک وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ جن میں زیادہ تر کا تعلق ساوٴتھ چین سے ہے۔ اسی طرح کے کیسز چین کے دوسرے صوبوں میں بھی سامنے آئے ہیں۔ہانگ گانگ یونیورسٹی کے ڈاکٹر جن ڈونگ کا کہنا ہے کہ کرونا سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب افراد کا دوبارہ وائرس سے متاثر ہونا بہت خطرناک بات ہے۔ ان کا کہنا ہے اس کی وجہ ٹھیک سے کرونا وائرس کے ٹیسٹ نہ کرنا بھی ہو سکتا ہے۔یا مریض کو قرنطینہ کے عمل سے ٹھیک سے نہیں گزارا گیا ۔ یہ با ت بھی قابل غور رہے کہ عالمی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس کا آغاز چین سے نہیں ہوا۔بیرونی طور پر متعارف کروایا گیا ۔ کرونا وائرس نے دنیا میں تباہی مچا دی ہے۔چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے اس وائرس نے اب پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے۔جو ممالک اس وائرس سے بچے ہوئے تھے،حالیہ دنوں میں وہاں بھی کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ عام طور پر یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ کرونا وائرس چین کے شہر وہان سے پھیلا ہے۔تاہم اس حوالے سے اب متضاد باتیں سامنے آ رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں