کورونا وائرس سے پھینے والا مرض دنیا بھر کے 541 ملکوں میں وباء کی شکل اختیار کرتا چلا جا رہا ہے، پاکستان میں ابھی اس کی شروعات ہیں اس لیے ابھی سے احتیاط کرنا بہت ضروری ہے اور یہ کہ کیسی علامات کورونا سے متاثرہ مریض کو ظاہرکرتی ہیں جن سے الرٹ ہونا فوری ضروری ہو جاتا ہے۔1۔ بخار کی
علامات یا نظام تنفس کا بگڑ جانا (کھانسی یا تیز تیز سانسیں آنا) یا کورونا وائرس کے شکار کسی مریض سے گذشتہ 14 دن کے دوران میل ملاپ کے بعد ان علامات کا ظاہر ہونا۔2۔ اگر کسی کو بخار ہوگیا ہے، سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے اور اس نے اس مہلک وائرس سے متاثرہ علاقوں میں گذشتہ 14 دن میں سفر کیا ہے۔3۔ اگر کسی شخص نے متاثرہ علاقوں کا سفر نہیں کیا اور کسی متاثرہ شخص سے ملاقات بھی نہیں ہوئی اور بخار میں مبتلا ہونے پر ان کا نظام تنفس بگڑ گیا ہے اور نزلہ زکام نہیں بھی ہوا تو ان کے لیے بھی وائرس کا ٹیسٹ ضروری ہے۔ایسی تمام علامات کی صورت میں فوری طور پر خود کو دوسروں سے الگ کر لیں، یا گھر والے ایسے متاثرہ شخص کو الگ کر دیں اور حکومت کی طرف سے علاقے میں مقرر کردہ طبہ سہولت سے رجوع کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں