حکومتِ سندھ نے کراچی کا ایک اسپتال کورونا مریضوں کیلئے مختص کر دیا

کراچی (پی این آئی)حکومتِ سندھ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے قدم اٹھاتے ہوئے کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے 120 بستروں اور 16 وینٹی لیٹرز پر مشتمل ایک اسپتال مختص کر دیا ہے۔ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ مذکورہ اسپتال کا محلِ وقوع اسٹریٹجک

مقصد کے تحت ظاہر نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، عوام اور تمام ادارے حکومتی اداروں سے تعاون کریں۔ترجمان سندھ حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے، عالمی وباء سے مشترکہ اور مسلسل جدوجہد سے نمٹیں گے، اللّٰہ رب العزت ہمارے حوصلوں کو بلند رکھیں، آمین۔اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے ہر ضلع میں قرنطینہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس ضمن میں ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنا ہیلی کاپٹر سکھر کے لیے روانہ کر دیا ہے، جو تفتان سے وہاں آنے والے زائرین کے خون کے نمونے کراچی لائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close