ایران میں کورونا سے مزید 63 افراد ہلاک، مریضوں کی تعدادکتنی ہو گئی؟

ایران(پی این آئی) میں کورونا وائرس سے مزید 63 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ایران کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں مزید 63 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 958 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں

کی تعداد 9000 تک پہنچ گئی ہے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے 20 مارچ کو ایران کے نئے سال (جشن نوروز) کی تقریبات سے خطاب منسوخ کر دیا ہے کیونکہ ایران کی وزارت صحت نے ملک بھر میں ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے صدر حسن روحانی کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مہم کا سربراہ مقرر کر دیا ہے جب کہ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف پوری حکومت برسرپیکار ہے۔واضح رہے کہ ایران میں سرکاری سطح پر 19 فروری کو کورونا وائرس کی تصدیق کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں