نوازشریف کے ذاتی معالج پر حملہ اب تک تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ؟

لندن( پی این آئی) لندن میٹروپولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان پر گزشتہ رات ہونے والے حملے کی تفتیش کررہی ہے ڈاکٹر عدنان پرپارک لین میں شام کو معمول کی چہل قدمی کے دوران حملہ کیاگیاتھا ۔بق لندن پولیس پارک لین میں ڈاکٹر عدنان سےرہزنی کے

واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔ ڈاکٹر عدنان کے مطابق 2 افراد ان کے پاس آئے جنھوں نے ان پر تشدد کیا اور ان کی گھڑی چھین کر لے گئے پولیس کاکہناہے کہ انھیں شدید چوٹیں نہیں آئی ہیں اور ابھی تک اس حوالے سے کسی کو گرفتار نہیں کیا گیاہے تفتیش جاری ہے۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس معاملے کی تفتیش کیلئے ایک افسر کو مقرر کردیاگیا ہے جو تفتیش مکمل کرنے کیلئے ڈاکٹر عدنان سے رابطے میں ہے،انھوں نے وضاحت کی کہ پولیس کے نزدیک شدید زخمی کے معنی جان کو خطرہ لاحق ہونا ہے لیکن ڈاکٹر عدنان کی اس طرح کی صورت حال نہیں ہے، ان کاکوئی بازو نہیں ٹوٹا نہ ہی خون نکلا جس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا پولیس نے بتایا انھیں ابتدائی طورپر جو صورت حال بتائی گئی ہے وہ اسی کی بنیاد پر یہ بیان دے رہی ہے جبکہ تفتیش شروع کردی گئی ہے، ڈاکٹر عدنان اپنے سر ،چہرے اور سینے جس پر زخم آئے تھا کا اسکین کرانے کیلئے ہسپتال گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close