ٹرمپ کی جانب سے پاگل جیسے القابات کے بعد نیتن یاہو کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

لبنان جنگ جاری رکھنے پر ٹرمپ کی جانب سے پاگل جیسے ’القابات‘ سُننے کے بعد نیتن یاہو کا بھی ردعمل آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان لبنان کی صورتحال پر ہونے والی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں غیرمعمولی کشیدگی سامنے آئی تھی جس میں امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی تم سے اور اسرائیل سے نفرت کرتا ہے۔
فون میں ٹرمپ نے نیتن یاہو کے لبنان میں حملے جاری رکھنے کے بیان پر سخت اعتراض کیا اور انہیں پاگل اور ناشکرا جیسے الفاظ سے مخاطب کیا۔

حال ہی میں سی این بی سی کی ایک رپورٹر نے نیتن یاہو سے اس حوالے سے سوال کیا اور پوچھا کہ ٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ انہوں نے آپ کو پاگل کہا۔ آپ کا اس پر ردعمل کیا تھا۔

نیتن یاہو نے جواب دیا کہ ہر گھر میں چھوٹے موٹے جھگڑے ہوتے ہیں لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارا مقصد ایک ہی ہے اور وہ ہے ایران کے یورینیم کو قبضے میں لینا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close