کراچی: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت نے سندھ سیکرٹریٹ کی عمارت میں آم کے ڈبے اور پیٹیاں لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ سیکرٹریٹ کی مرکزی عمارت سمیت بیرک نمبر اے-4 اور بی-4 میں آم کے ڈبوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں سکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں اور کسی بھی صورت آم کے ڈبوں کو سیکرٹریٹ کی حدود میں داخل نہ ہونے دیں۔
سندھ حکومت کے مطابق یہ فیصلہ سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔
حکام نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ پابندی پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں مناسب کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






