لڑکی سمجھ کر امام مسجد نے لڑکے سے شادی کر لی،کئی ماہ تک اصلیت معلوم ہی نہ ہوئی لیکن آخرکار بھانڈا کیسے پھوٹا؟ حیران کن تفصیلات آگئیں

کمپالا(پی این آئی) یوگنڈا میں ایک امام مسجد نے لڑکی سمجھ کر غلطی سے لڑکے کے ساتھ شادی کر لی۔ دونوں کو پولیس کے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 27سالہ محمد متومبا نامی اس امام مسجد کا کہنا ہے کہ اس نے چند ماہ قبل شادی کی۔ اسے کبھی معلوم نہیں ہو سکا کہ اس کی دلہن

لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے کیونکہ شادی کے بعد اس نے اس کے ساتھ ازدواجی تعلق ہی قائم نہیں کیا۔متومبا کا کہنا تھا کہ ”میں جب بھی اپنی بیوی سے ازدواجی تعلق کا تقاضا کرتا وہ برہنہ ہونے سے انکار کر دیتی تھی۔ میں اسے اس کی شرم و حیا سمجھ کر نظر انداز کرتا آیا۔“ رپورٹ کے مطابق اس جعلی دلہن کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب وہ ایک ہمسائے کے گھر سے ٹی وی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی۔ جب پولیس نے اسے ٹی وی چوری کے الزام میں گرفتار کیا اور تھانے لے گئی تو وہاں اس کی صنف کا بھی پتا چل گیا کہ وہ لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے۔ اس پر پولیس نے ہم جنس پرستی کے الزام میں متومبا کو بھی گرفتار کر لیا۔ اب دونوں کے خلاف ہم جنس پرستی کے الزام کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔ لڑکی سمجھ کر امام مسجد نے لڑکے سے شادی کر لی،کئی ماہ تک اصلیت معلوم ہی نہ ہوئی لیکن آخرکار بھانڈا کیسے پھوٹا؟ حیران کن تفصیلات آگئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں