شہباز شریف کا مزید انتظار نہیں کریں گے، مسلم لیگ (ن)نے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی)مسلم لیگ ن سیاست میں متحرک ہونے کے لیے تیار، ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی عمران یعقوب خان نے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں فیصلہ

کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کے واپس لوٹنے سے پہلے ہی پاکستان میں سیاسی سرگرمیاں شروع کردی جائینگی تاکہ مسلم لیگ ن کی دوسری قیادت کو یہ احساس ہو جائے کہ ان سے بھی کام لیا جا رہا ہے۔انکا مزید کہنا ہے کہ لیگی وفد خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں جائینگے۔دوسری جانب وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپس نہیں آتے تو شہباز شریف کی سیٹ جا سکتی ہے۔انھوں نے کہا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروایا تھا کہ اگر نواز شریف وطن واپس نہیں آتے تو وہ ذمہ دار ہونگے، اس لیے انکے خلاف کاروائی ہو سکتی ہے۔نکا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان لانے کے دو ہی طریقے ہیں، پہلا تو یہ کہ عدالت اپنا حق استعمال کرکہ انکو واپس لا سکتی ہے اور پنجاب کی انتطامیہ کے حوالے کر سکتی ہے اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ انکے بھائی شہباز شریف نے جو بیان حلفی جمع کروایا تھا اس پر کاروائی کرتے ہوئے انکو واپس بلا سکتی ہے ورنہ شہباز شریف کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل ہو سکتی ہے۔ انکشاف کرتے ہوئے سینئر صھافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی میاں شہباز شریف کی پیٹھ پر چھرا گھونپیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر چند دن میں مریم نواز کو باہر نہ بھیجا گیا تو اختلافات بڑھتے ہوئے نظر آئینگے اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی متحرک نظر آئینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close