کراچی (پی این آئی )ملک میں جاری مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیاہے اور ایسی صورتحال میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت بھی عوام پر براہ راست اثر کرتی ہے اور ایسی ہی صورتحال آج جہاں سٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے وہیں ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق
انٹر بینک میں ڈالر کی قدرمیں 8 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 31 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ سے بھی صبح اچھی خبریں آنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ، سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 37 ہزار 983 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ 100 انڈیکس 587 پوائنٹس کی بہتری کے بعد اس وقت 38 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے اور اس وقت 38 ہزار 571 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں