پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

کراچی (پی این آئی) ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تقریبا تین سال کی بدترین مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 37 ہزار 983 پوائنٹس پر بند ہوا،پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ہونے والے مندی کے باعث ایک ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کے 436 ارب روپے ڈوب گئے۔نجی نیوز کے مطابق کاروباری

ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکس چینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی، کرونا وائرس سے متعلق خبروں کے باعث سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کر کے منافع کمانے کو ترجیح دی، 5 روز میں مارکیٹ 2 ہزار 265 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 983 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مقامی سرمایہ کاروں کی طرح بیرونی سرمایہ کار بھی حصص فروخت کرتے نظر آئے، نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے 2 کروڑ 25 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے، فروری میں بیرونی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر 5 کروڑ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے جو 15 ماہ میں سب سے زیادہ حصص کی فروخت کا ریکارڈ ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں