ایران نے آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ زون بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
سیکریٹری ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل محسن رضائی کا کہنا ہے کہ نیا راستہ امریکی ناکہ بندی کی لائن سے شروع ہوگا اور خلیجی علاقوں تک پھیلے گا۔ نئے زون میں داخل ہونے والے ہر جہاز کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
محسن رضائی کے مطابق آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ علاقہ چند روز میں قائم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی دھمکیاں اور حملے بند ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔
سیکریٹری ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ روز ایک امریکی جنگی بحری جہاز پر ایرانی اینٹی شپ میزائل سے حملہ کیا گیا۔ ہمارا میزائل امریکیوں کے لیے جہنم بن گیا اور وہ وہاں سے فرار ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جھوٹ ہے کہ امریکی معاشی پابندیاں ایران کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ ہمارے پاس خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔






