*سہیل آفریدی: ہمارے راستوں میں خندقیں کھودی جا رہی ہیں، بلاول بھٹو وضاحت دیں*
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو پیغام ہے کہ ان کی تحریک کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔
حیدرآباد روڈ پر اسٹریٹ موومنٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے بعد قافلہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی جانب روانہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز مجھے خوش آمدید کہا تھا، لیکن دوسری طرف ہمارے راستوں میں کنٹینرز رکھے جا رہے ہیں اور راستے بند کیے جا رہے ہیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ سندھ کے غیور عوام اپنے مہمانوں کے ساتھ ایسا سلوک قبول نہیں کریں گے۔ اگر یہ سب کچھ سندھ حکومت کر رہی ہے تو وہ اس کی ذمہ داری قبول کرے۔ اور اگر صوبائی حکومت اس میں شامل نہیں ہے تو پھر واضح کرے کہ یہ اقدامات کون کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا جوش و جذبہ 27 ستمبر تک اسی طرح برقرار رہنا چاہیے۔






