تہران: ایران کی مشترکہ کمانڈ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ امریکی جارحیت کی حمایت کرنے والا ہر مرکز ایران کے نشانے پر ہوگا۔
ترجمان ایرانی افواج نے کہا کہ امریکا نے ایک بار پھر اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی اور عہد شکنی کا مظاہرہ کیا ہے، جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دہشت گرد امریکا کو دندان شکن جواب دیں گی اور کسی بھی جارحیت کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ اس اہم بحری گزرگاہ میں محفوظ راستہ وہی تصور کیا جائے گا جس کی نشاندہی ایران کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






