جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

پیرس: سپین، فرانس، پرتگال اور یونان سمیت جنوبی یورپ کے مختلف ممالک شدید گرمی کی نئی لہر کی زد میں ہیں، جہاں درجہ حرارت ایک بار پھر 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث مختلف ممالک میں جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

فرانس میں جنگلاتی آگ سے تقریباً 5 ہزار ہیکٹر رقبہ جل کر خاکستر ہو گیا، جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد کو اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنا پڑی۔

سپین کے کاتالونیا اور کاسٹیلون کے جنگلات میں بھی آگ لگنے کے باعث متعدد علاقوں سے شہریوں کا انخلا جاری ہے۔

پرتگال میں جنگلاتی آگ سے 13 ہزار ہیکٹر سے زائد رقبہ متاثر ہوا، تاہم حکام کے مطابق آگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے جنوبی علاقوں میں بھی نئی ہیٹ ویو برقرار ہے، جہاں درجہ حرارت معمول سے 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

عالمی موسمیاتی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی یورپ میں آئندہ چند روز کے دوران شدید گرمی اور جنگلاتی آگ کا خطرہ برقرار رہ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close