واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، تاہم ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
امریکا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور اس نے عسکری میدان میں ایران کو شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ صورتحال پہلے سے بہتر ہو رہی ہے، لیکن امریکا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔
امریکی صدر نے اپنی حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے وینزویلا میں بھی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
معاشی امور پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ چار سال کے اندر امریکی اسٹاک مارکیٹ اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی، تاہم یہ ہدف صرف ایک سال میں ہی حاصل ہو گیا۔
انہوں نے اس کامیابی کو اپنی حکومت کی معاشی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی معیشت مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






