اسرائیل کو خطے کو دوبارہ جنگ کی آگ میں جھونکنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اردوان

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو ہرگز یہ اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ ایک بار پھر پورے خطے کو بارود اور خون کی بو میں جھونک دے۔

ترکیہ کے صدارتی دفتر کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد دنیا نے سکون کا سانس لیا ہے۔

صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close