آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

مظفرآباد: آزاد کشمیر عام انتخابات 2026 کے لیے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی اور نظرثانی شدہ فہرست جاری کر دی ہے، جس کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد مجموعی طور پر 852 امیدوار انتخابی میدان میں رہ گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے لیے 1,255 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جن میں سے 313 امیدوار دستبردار ہو گئے۔ اس کے بعد 45 انتخابی حلقوں کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے چار حلقوں میں 129 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جن میں سے 31 دستبردار ہوئے، جبکہ 98 امیدوار میدان میں موجود ہیں۔

میرپور ڈویژن کے تین حلقوں میں 83 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، 20 امیدواروں نے دستبرداری اختیار کی، جس کے بعد 63 امیدوار انتخاب لڑیں گے۔

کوٹلی ڈویژن کے چھ حلقوں میں 197 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، 62 امیدوار دستبردار ہوئے اور 135 امیدوار حتمی فہرست میں شامل ہیں۔

باغ ڈویژن کے چار حلقوں میں 115 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، 32 امیدوار دستبردار ہوئے، جبکہ 83 امیدوار میدان میں رہ گئے۔

پونچھ ڈویژن کے سات حلقوں میں 179 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جن میں سے 53 امیدوار دستبردار ہوئے، جبکہ 126 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔

نیلم کے دو حلقوں میں 74 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، 20 امیدوار دستبردار ہوئے اور 54 امیدوار انتخاب لڑیں گے۔

مظفرآباد کے پانچ حلقوں میں 217 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، 66 امیدوار دستبردار ہوئے، جبکہ 151 امیدوار حتمی فہرست کا حصہ بنے۔

جہلم ویلی کے دو حلقوں میں 53 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، 21 امیدواروں نے دستبرداری اختیار کی، جس کے بعد 32 امیدوار میدان میں رہ گئے۔

حویلی کے چھ حلقوں میں 111 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، 29 امیدوار دستبردار ہوئے اور 82 امیدوار انتخاب لڑیں گے۔

وادی لیپا کے چھ حلقوں میں 97 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، 43 امیدوار دستبردار ہوئے، جس کے بعد 54 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آ گئی ہے، جبکہ مختلف حلقوں میں سخت اور دلچسپ مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close