تیسری عالمی جنگ کا خدشہ، روس کس ملک پر حملے کی تیاری کر رہا ہے؟ انٹیلی جنس خبروں نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی

ماسکو(پی این آئی) روس اور یوکرین کا تنازع دنیا میں کشیدگی کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے اور اب اس حوالے سے انٹیلی جنس کی طرف سے ایک ایسی خبر دے دی گئی ہے کہ دنیا پر تیسری عالمی جنگ مسلط ہوتی نظر آنے لگی ہے۔ دی سن کے مطابق یوکرین اور مغربی ممالک کے انٹیلی جنس سربراہان نے وارننگ دی ہے کہ روس یوکرین پر حملے کی تیاری مکمل کر چکا ہے اور آئندہ سال جنوری کے اختتام میں وہ یوکرین پر حملہ کر دے گا۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق روس 1لاکھ فوجیوں کے ساتھ 10مختلف محاذوں سے یوکرین پر حملہ آور ہو گا۔ یوکرین کے بریگیڈیئر جنرل بوڈانوف کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق روس ایئرسٹرائیک اور آرٹلری گولہ باری کے ذریعے حملہ کرے گا اور پھر فضا سے سپیشل فورسز کے3500پیراٹروپرز کو میدان میں اتارے گا، جس کے بعد روسی فوج مکمل ہلہ بول دے گی۔ یہ حملہ 10محاذوں سے ہو گا جن میں اوڈیسا اور میریوپول کے علاقے شامل ہے جبکہ ایک چھوٹا اٹیک ہمسایہ ملک بیلاروس سے بھی کیا جائے گا۔ بریگیڈیئر جنرل بوڈانوف کا کہنا تھا کہ روسی حکام ذہنی توازن کھو چکے ہیں اور ان کا ایسا کوئی بھی اقدام خطے کی تباہی کا سبب بنے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت روس کے 94ہزار فوجی، 1200ٹینک، 1600آرٹلری پیس، 330ایئرکرافٹ، 75وار شپ اور 6آبدوزیں یوکرین کے ساتھ ملحق علاقوں میں تعینات ہیں۔

close