سموگ کے باعث پورا ہفتہ لاک ڈائون، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ سے متاثرہ علاقوں میں پورا ہفتہ لاک ڈاؤن لگانے کی درخواست مسترد کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں سموگ متاثرہ علاقوں میں ہفتہ بھر کیلئے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کیلئے استدعا کی گئی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت نےتین دن کیلئے لاک ڈاؤن اور نجی دفاتر کی تین روزہ بندش کا نوٹیفکشین جاری کر دیا ہے ۔

درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ اگر ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن لگ ادیا جائے تو مزید بہتری آئے گی ۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ تین دن کافی ہیں ، ہفتہ بھر کیلئے سکول بند نہیں کر سکتے ۔ عدالت نے ہفتہ بھر کیلئے سکول بند کرنے اور مکمل لاک ڈاؤن کی استدعا رد کر دی ۔درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ لاہور ، شیخ پورہ اور فیصل آباد میں انڈسٹریز کی بھرمار ہے جبکہ دھوئیں اور آلودگی کو روکنے کیلئے اقدامات نہیں کئے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈیگر اضلاع کے ڈی سیز کو بھی نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم جاری کر دیتے ہیں ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی سیز سے عملدرآمد کی رپورٹ مانگ لی ۔

close