بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 

جبکہ شمال مغربی بلوچستان کے بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم شمال مغربی بلوچستان اور پاراچنار میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: نوکنڈی 02،کوئٹہ 01،خیبرپختونخوا: پاراچنار میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو ، خیرپور، موہنجو داڑو اور جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close