وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ٹرمپ کی صحت سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ میمو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل طور پر فٹ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا قلبی نظام، پھیپھڑوں کی کارکردگی اور اعصابی نظام بہترین حالت میں کام کر رہا ہے، اور ان کی مجموعی صحت تسلی بخش ہے۔ صدر ٹرمپ کی تمام ویکسینیشن اور احتیاطی اسکریننگز بروقت اور مکمل طور پر اپ ڈیٹ ہیں، جبکہ طبی ماہرین نے ان کی صحت کو مستحکم اور بہتر قرار دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





