ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، کب اور کہاں ؟ محکمہ موسمیات کیجانب سے اہم خبمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق آج 20 ستمبر 2026 کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور دریائے سندھ کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، چترال، کوہستان، مانسہرہ، سوات اور دیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان میں استور، داریل، دیامر اور تانگیر جبکہ آزاد کشمیر میں نیلم کے علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا، موجودہ صورتحال کے تحت بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ موجود ہے جبکہ بلوچستان کے مغربی حصے میں موسمی کم دباؤ برقرار ہے، 24 ستمبر سے نیا موسمی نظام متوقع ہے اور اس روز گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 25 ستمبر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔




