اس ماہ چاند گرہن و بلڈ مون کا نظارہ کب ہو گا؟پاکستان میں کہاں دیکھا جاسکے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

اگست کے اختتام پر آسمان پر ایک شاندار فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا، جب 27 اور 28 اگست کی درمیانی شب 2026 کا جزوی چاند گرہن ہوگا، جس کے دوران چاند کا تقریباً 96 فیصد حصہ زمین کے سائے میں چلا جائے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کے دوران چاند کا بڑا حصہ سرخی مائل نارنجی رنگ اختیار کرلے گا، جس سے آسمان پر ایک منفرد منظر دیکھنے کو ملے گا۔ جزوی چاند گرہن 28 اگست کو عالمی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 13 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا، اس وقت چاند کا تقریباً 96 فیصد حصہ زمین کے سائے میں ہوگا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ مکمل چاند گرہن نہیں بلکہ جزوی چاند گرہن ہوگا، جس میں چاند کا بڑا حصہ زمین کے سائے میں داخل ہوگا جبکہ کچھ حصہ روشن رہے گا۔

ماہرین کے مطابق اس فلکیاتی مظہر کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔