کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں اضافہ، رات کو بوندا باندی کا امکان
کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار بڑھنے کے باعث موسم میں بہتری محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح سے ہی شہر میں ہواؤں کی رفتار میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ دن کے اوقات میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
موسمی صورتحال کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب تقریباً 65 فیصد رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ رات کے اوقات میں شہر کے بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا امکان بھی موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






