گرج چمک کے ساتھ بارش

لاہور:  لاہور میں اچانک کالے بادلوں سے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔مال روڈ، جیل روڈ اور گلبرگ کے علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے کا سسٹم کمزور ہے، بادل جلد کلیئر ہو جائیں گے اور دوبارہ گرمی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ایم ڈی واسا کی ہدایت پر نکاس آب کے لیے آپریشنل اسٹاف کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایات کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close