پاکستان کا دفاع پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکا ہے: مولانا عبدالخبیر آزاد

بہاولپور:   چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر امن کے مرکز کے طور پر ابھرا ہے، مودی پوری دنیا میں رسوا جبکہ پاکستان کا مورال بلند ہو رہا ہے۔معرکہ حق استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کا ڈرامہ تھا۔عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان نے 10 مئی 2025 کو آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا، اللہ تعالی نے افواج پاکستان کو تاریخی فتح عطا کی، معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی پر قوم جشن و تشکر منا رہی ہے۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جنگی طیاروں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، رافیل سمیت 8 بھارتی جنگی طیارے گرا کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، پاکستان کا دفاع ہر آنے والے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہا ہے، بھارت کا چہرہ دنیا بھر میں بے نقاب ہو چکا ہے۔عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ ملکی سلامتی و دفاع کے لیے تیار ہے، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان دہشت گردوں کا خاتمہ ہو رہا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے علما و مشائخ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔کانفرنس میں علما کرام نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا، شرکا نے سبز ہلالی پرچم اٹھا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا، اسلام زندہ باد، پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close