کتابوں پر پلاسٹک کور ختم، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے

اسلام آباد:   نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کتابوں پر پلاسٹک کورز پر پابندی کے بل کی منظوری کو تاریخی ماحولیاتی کامیابی قرار دیا ہے۔ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ پلاسٹک کو ختم ہونے میں 1 ہزار سال تک لگ سکتے ہیں، دنیا بھر میں 40 کروڑ ٹن سے زائد پلاسٹک فضلہ پیدا ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف 9 فیصد ری سائیکل ہوا، پاکستان میں سالانہ تقریبا 3 ملین ٹن پلاسٹک کچرا پیدا ہوتا ہے اور تقریبا 3 فیصد پلاسٹک ہی ری سائیکل ہوتا ہے۔پی پی کی سینیٹر نے مزید کہا کہ قانون کے تحت پہلی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد ہوگا، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف شکایات درج کرائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close