بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) لاہور کے کئی علاقوں اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختو نخوا ، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقوں ماڈل ٹاون، علامہ اقبال ٹاون ، ٹاون شپ کے علاوہ گڑھی شاہو، گلشن راوی، اسلام پورہ اور ائیر پورٹ کے علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی۔ پنجاب کے دیگر شہروں حافظ آباد ، مریدکے اور خوشاب کے گردونواح میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ دوسری جانب کوئٹہ سمیت صو بہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27،قلات میں25سینٹی گریڈ، جیونی 32، گوادر 35، نوکنڈ ی 36،تربت اورسبی میں 41سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

close