محکمہ موسمیات نے آج پھر بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں مطلع جزوی ا برآلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد،شمال مشرقی پنجاب،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب،اسلام آباد،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوئی۔

ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: منگلا 29، مری 23، جہلم 21، منڈی بہاؤالدین 14، سیالکوٹ (ائرپورٹ14، سٹی 03)، جوہر آباد 10، اسلام آباد (بوکرا، سید پور 11، زیروپوائنٹ 09، ائرپورٹ ، گولڑہ 08)، راولپنڈی (چکلالہ 11، شمس آباد 09)، سرگودھا 07، گجرات، گوجرانوالہ 06، حافظ آباد 05، جھنگ 03، بھکر، اٹک، نورپورتھل 01، کشمیر: راولاکوٹ 26، کوٹلی 24، ، مظفرآباد (ائرپورٹ 15،سٹی13)،گڑھی دوپٹہ 17،گلگت بلتستان: اسکردو 23، استور 13، چلاس 02، خیبرپختونخوا: مالم جبہ 18، سیدو شریف 13، دیر (زیریں 16، بالائی 09)، بالاکوٹ 10، پٹن، کاکول 08، پاراچنار 05، چراٹ 04، بنوں،تخت بائی03، پشاور 02 اور کالام میں 01ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔برف باری (انچ): بابوسر 10،مالم جبہ08، استور 5.5، اسکردو 04، کالام 0.5 اور بگروٹ میں ہلکی برفباری ہوئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی07،کالام،گوپس،پاراچنار منفی 04،اسکردومنفی03،ہنزہ،استور،مالم جبہ ، بگروٹ منفی02اورشوپیاں میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close