اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے قبل وفاقی وزیر پرویز خٹک نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو دھمکی دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیردفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن پر تحریک عدم اعتماد کیلئے ہارس ٹریڈنگ کرنے کا الزام عائد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی مخالف ایم این اے یا ایم پی اے کو ساتھ ملانا ہارس ٹریڈنگ ہے،پی ٹی آئی اور وزیراعظم کے خلاف ووٹ ڈالنے والا نااہل ہوجائے گا، نااہل ممبراعتماد کا ووٹ نہیں دے سکے گا،اتحادی ساتھ ہیں، وزیراعظم 5 سال پورے کریں گے۔

انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک وزیراعظم ہیں ادارے ان کے ساتھ کھڑے ہیں، اتنا آسان کام نہیں کہ ہمارے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے، کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں آرہی ہم اپنے ممبران کے ساتھ رابطے میں ہیں، اپوزیشن کو کہتا ہوں ہم سوئے ہوئے نہیں ہیں، وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، اتحادیوں کے وزارتوں سے متعلق کوئی مطالبات نہیں ہیں، اتحادیوں سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی تحریک عدم اعتما دنہیں آرہی لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں، اپوزیشن کو ڈر ہے ان کے کیسز کھل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی تیاری کی ہوئی ہے ہر چیز کیلئے تیار ہیں، ہم نے اپوزیشن نے ڈبل تیاری کی ہوئی ہے، پی ٹی آئی اور وزیراعظم کے خلاف ووٹ ڈالنے والا نااہل ہوجائے گا۔

نااہل ممبر ووٹ نہیں دے سکے گا۔ کسی مخالف ایم این اے یا ایم پی اے کو ساتھ ملانا ہارس ٹریڈنگ ہے، نوازشریف ہارس ٹریڈنگ کی پیداوار ہیں ،اپوزیشن نے ایک بار پھر ہارس ٹریڈنگ کی باتیں شروع کردی ہیں۔اسی طرح وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا چیلنج ہےکہ اپوزیشن 24 گھنٹے کے اندر تحریک عدم اعتماد لائے،ایک ہفتہ ہوگیا اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے کی جرات نہیں ہوئی، یہ عدم اعتماد لائیں ان کو سمجھ آجائے گی کہ ان کے ساتھ ہوتی کیا ہے۔

close