سی ٹی ڈی کی تیز رفتار گاڑی نے والدین کے اکلوتے بیٹے کو کچل ڈالا

لاہور(پی این آئی) پنجاب کے دارالحکومت میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کے تیز رفتار ڈالے نے والدین کے اکلوتے بیٹے کو کچل دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پوری میں سی ٹی ڈی کے تیز رفتار ڈالے (گاڑی) کی ٹکر سے گھر کے باہر کھیلتا ہوا 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور نے بچے کو کچلا اور پھر موقع سے فرار ہوگیا۔ والدین اکلوتے بیٹھے ریحان کی اچانک ناگہانی موت پر شدت غم سے نڈھال ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کو گاڑی کے نیچے روند کر ڈرائیور نے کچھ دیر کے لیے موبائل روکی اور پھر وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔

close