اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد/مطلع ابر آلود رہے گا۔تاہم بالائی/وسطی بلوچستان ،خیبر پختونخوا،خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش / برفباری کی توقع۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند /اسموگ میں کمی کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ا ورسرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم گلگت بلتستان: بگروٹ04،بونجی، اسکردو01، خیبر پختونخوا :کالام 03،مالم جبہ02، پنجاب : مری میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری (انچ):مالم جبہ01، ہنزہ، اسکردو اور استور میں ٹریس ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: گوپس ،لہہ منفی08،اسکردو منفی 05، کالام منفی 04، استور ، مالم جبہ منفی 03، قلات ، راولاکوٹ منفی 02، ژوب، پاراچنار، میرکھانی، دیر، دروش ،پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔




