اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی و وسطی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند / اسموگ پڑنے کا امکان ۔ اسلام آباد میں موسم شدید سرد جبکہ صبح کے وقت کہرپڑنے کا امکان ہے۔کشمیر اور ملحقہ پہا ڑ ی علا قوں میں موسم شدید سرد جبکہ مطلع جزوی ابر آلو د رہے گا۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
تاہم صبح/رات کے اوقات میں پشاور،مردان،چارسدہ،صوابی اورنوشہرہ میں دھند/اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم صبح/رات کے اوقات میں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑواور گردونواح میں دھند/اسموگ چھائے رہنے کا امکان۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔میدانی علاقوں میں شدید دھند/ اسموگ چھائے رہنےکی توقع۔ جبکہ خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے وقت کہرپڑنے کا امکان۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد/ جزوی ابر آلود جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ا ورسرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 16، اسکردومنفی 14،استور،بابوسرمنفی10،گلگت ،گو پس منفی 09،کوئٹہ منفی 08، کا لام منفی07،پلوامہ ، اننت ناگ ، ہنزہ منفی 06،دیر ،شوپیاں، بارہ مولہ ،سری نگر، بگروٹ، قلات، مالم جبہ،راولاکوٹ میں منفی05 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔