بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے حوالے سے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتربالائی و وسطی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند/اسموگ پڑنے کا امکان ۔اسلام آباد میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔جبکہ صبح کے وقت کہرپڑنے کا امکان۔کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد ورخشک رہے گا۔ تاہم صبح/رات کے اوقات میں پشاور،مردان،چارسدہ،صوابی اورنوشہرہ میں دھند/اسموگ چھائے رہنے کا امکان۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم صبح/رات کے اوقات میں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑواور گردونواح میں دھند/اسموگ چھائے رہنے کا امکان۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔میدانی علاقوں میں میں شدید دھند/اسموگ چھائے رہنےکی توقع۔بلوچستا ن کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی ضلاع میں شدید سرد رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: گوپس منفی16، لہہ منفی 14، قلات منفی 12، کالام ،سکردومنفی 09،کوئٹہ،گلگت،استور منفی 08،ہنزہ منفی 06،دیر،ژوب منفی 05 ، مالم جبہ، بگروٹ،چترال،دروش،پاراچنار منفی04،کاکول، سری نگر منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close