اسپیکر اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کے لیے کارروائی شروع

گلگت (پی این آئی) پی ٹی آئی کی حکومت میں بغاوت ہو گئی ہے اور گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے لیے قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔۔۔۔ ۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے لیے قرار داد جمع کروادی گئی ہے جس پر 16 ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ 33 رکنی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 17 ارکان کی حمایت درکار ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کا کہنا ہے کہ اسپیکر کو ہٹانے کے لیے اپوزیشن سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔۔۔۔

close