نواز باجوہ ملاقات کا انکشاف، محمد زبیر مشکلات میں گھر گئے

اسلام آباد(پی این آئی)نواز باجوہ ملاقات کا انکشاف، محمد زبیر مشکلات میں گھر گئے۔۔۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ محمد زبیر کی نواز شریف کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے لندن ملاقات کی بات جھوٹی ہے، نواز شریف جنرل باجوہ سے ملاقات کی بات کو مسترد کرتا ہوں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا محمد زبیر صاحب ایسی بات کرگئے ہیں جس سے ان کو کافی الجھن آسکتی ہے، محمد زبیر نواز شریف جرل باجوہ ملاقات کی تفصیلات تو سامنے لائیں، وہ بتائیں کب ملاقات ہوئی، کب باوجوہ یہاں سے گئے، نوازشریف جس قد کاٹھ کے لیڈر ہیں ان کی کوئی بھی ملاقات اور مصروفیت چھپی نہیں رہ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کی نواز شریف سے ملاقات تو کیا، بات چیت بھی نہیں ہوئی، محمد زبیر نے بے بنیاد بات کی ہے، اس کے قانونی نتائج ہو سکتے ہیں، پی ٹی آئی والوں نے کہا کہ محمد زبیر کی بات پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ جب بھی ملک کو خطرات ہوئے پوری قوم یکجا ہوئی ہے، نیشنل ایکشن پلان منظورکیا گیا اور اس کےخاطر خواہ نتائج نکلے، دہشتگردی سے نارمل پروسیجر سے ہٹ کر نبرد آزما ہونا پڑتا ہے۔ملک احمد کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تھا، مجھے یقین ہے کہ مولانا اور علی محمد خان دلیل سے بات کر سکتے ہیں، یہ اس قوم کی سلامتی اور بقا کا معاملہ ہے، چند شرپسند گروہ اس طرح کی صورتحال قائم کرنا چاہتے ہیں، سیاسی جماعتوں کو اس پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، میں دھرنوں کا مخالف رہا ہوں، دھرنوں نے عدم استحکام کے علاوہ ہمیں کیا دیا۔۔۔۔

close